امریکہ نے ایران کیخلاف نئی پابندیاں عائد کیں

تہران، ارنا- امریکی محکمہ خزانہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے تیل کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جو پاسداران اسلامی انقلاب کی قدس فورسز کے ذریعے چلائی جاتی ہے اور اس کیخلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔

ایران کیخلاف پابندیاں لگانے کا سلسلہ جاری ہے حالانکہ بائیڈن کا انتظامیہ ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ٹرمپ کی پالیسی کی تنقید کرتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے پاسداران اسلامی انقلابی کی قدس فورسز  کی قیادت میں تیل کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

اس وزارت نے دعویٰ کیا ہے کہ  اسنیٹ ورک نے قدس اور لبنانی حزب اللہ فورسز کو لاکھوں ڈالر کے ایرانی تیل کی فروخت سے وسائل فراہم کیے تھے۔

اس دعوے کے مطابق اس نیٹ ورک نے ایران کے تیل کے وسائل کی فروخت میں کلیدی عناصر میں سے ایک کے طور پر کام کیا ہے۔

بہت سے مبصرین کا خیال ہے کہ ایک ایسا وقت جب جوہری معاہدے کی بحالی کے ویانا مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تو ایران کیخلاف امریکی نئی پابندیاں؛ ایک معاندانہ اقدام ہے جو اس مذاکرات کے عمل پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .